اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ: کوروناوائرس کے مزید 2921 نئے کیسز - marathwada corona virus updates

مہاراشڑ میں کورونا وائرس کے کیسز لگاتار بڑھتے جارہے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے مزید 2،921 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 14 مریضوں کی موت کی اطلاع ہے۔خطہ کے ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی ۔

marathwada corona virus updates
مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کا قہر

By

Published : Mar 17, 2021, 1:07 PM IST

تمام ضلع ہیڈکوارٹر سے دستیاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع اورنگ آباد ان آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں کورونا وائرس کے 1271 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 7 افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد ضلع بیڈ میں 283 نئے کیسزاور دو افراد کی موت ہوئی ضلع ناندیڑ میں 552 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ضلع پربھنی میں 123 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ضلع لاتور میں 199 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ، ضلع عثمان آباد میں 123 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ، ضلع ہنگولی میں 73 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت اور ضلع جالنا میں 304 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

یواین آئی،

ABOUT THE AUTHOR

...view details