اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1015 نئےمعاملات درج - مراٹھواڑہ میں کورونا کا قہر

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1015 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں جبکہ 21 مریض فوت ہوئے ہیں ۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1015 نئےمعاملات درج
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1015 نئےمعاملات درج

By

Published : Aug 6, 2020, 11:00 AM IST

اس خطے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 977 اور کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 27،899 ہوگئی ہے۔ اب تک اس وبا سے 17،930 مریض بازیاب ہوچکے ہیں

مریضوں کا علاج علاقے کے مختلف اسپتالوں اور کوویڈ کیئر سنٹروں میں ہورہا ہے۔

تمام ضلعے صدر دفاتر سے جمع شدہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 341 کیسز اور سات اموات، نانڈیر میں 1963 معاملات و چھ اموات اور لاتور میں 138 کیسز اور چار اموات درج کی گئی ہیں۔ جبکہ عثمان آباد میں 96 کیسز و دو اموات ، جالنا میں 74 معاملات، پربھنی میں 42 کیسز و ایک موت ، بیڑ میں 108 اور ضلع ہنگولی میں 20 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details