اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں331 نئے کورونا کیسزدرج - مہاراشٹر کی خبریں

علاقے کے آٹھ اضلاع میں بیڈ ضلع سب سے زیادہ متاثر رہا،جہاں 131 نئے معاملات درج ہوئے اور چار افراد کی موت ہوگئی۔

مراٹھواڑہ میں331 نئے کورونا کیسزدرج
مراٹھواڑہ میں331 نئے کورونا کیسزدرج

By

Published : Jun 28, 2021, 12:53 PM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبائی مرض کورونا کے 331 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 14 لوگوں کی موت ہوگئی۔

یہ معلومات طبی اہلکاروں نے پیر کو دی ہے۔

تمام ضلع دفاتر کی جانب سے یونیوارتا کے ذریعہ موصولہ تفصیلات کے مطابق اس علاقے کے آٹھ اضلاع میں بیڈ ضلع سب سے زیادہ متاثر رہا،جہاں 131 نئے معاملات درج ہوئے اور چار افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد اورنگ آباد میں 59 نئے کیسز اور چار اموات، جالنا میں 16 نئے کیسز اور دو افراد کی موت جبکہ لاتور میں 48 نئے کیسز اور ایک موت کی اطلاع ملی ہے۔ عثمان آباد میں 31 نئے کیس سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔

اسی طرح پربھنی میں بھی 36 نئے معاملات درج ہوئے ، ناندیڈ میں چھ نئے کیسز اور ایک شخص کی موت اور ہنگولی میں چار نئے کیس درج ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹرمیں ڈیلٹا پلس کا خوف، کورونا پابندیاں سخت کردی گئیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details