اردو

urdu

By

Published : Mar 6, 2021, 11:37 AM IST

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 1111 نئے کیسز

حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے خطہ مراٹھواڑہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

Marathwada 1111 new cases of Corona virus, 11 deaths
خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 1111 نئے کیسز، 11 ہلاکتیں

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا پھر سے پھیلنے لگی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1111 نئے کیسز اور 11 مریضوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے خطہ مراٹھواڑہ میں یہ ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

خطہ کے تمام اضلاع کے ہیڈ کوارٹر سے ملنے والی اطلاع کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر ضلع اورنگ آباد رہا جہاں وائرس کے 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پانچ افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد ضلع پربھنی میں 47 نئے کیسز اور دو افراد کی موت، ضلع ناندیڑ میں 88 نئے کیسز اور دو افراد کی موت، ضلع لاتور میں 108 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، ضلع ہنگولی میں 46 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ ضلع بیڑ میں 95 اور ضلع عثمان آباد میں 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details