اردو

urdu

ETV Bharat / state

میپرو گارڈن نہ دیکھا تو کیا دیکھا؟

اگر آپ سیر و تفریح کے لیے مہابلیشور جاتے ہیں اور مپرو گارڈن نہ جائیں تو آپ کا جانا فضول ہے کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ مہابلیشور میں پیدا ہونے والی اسٹروبیری سے اشیاء تیار کرنے والی ایک کمپنی ہے جو اسٹروبیری کے ساتھ ساتھ اس سے تیار ہونے والی ہر مصنوعات بننے والے کو فروخت کرتی ہے۔

By

Published : Apr 27, 2019, 10:37 PM IST

سیاحتی مقام مابلیشور کا میپرو گارڈن

ریاست مہاراشٹر کے کوہستانی علاقے مہابلیشور میں ڈھول باجے کے ساتھ سیر و تفریح کی غرض سے یہاں آنے والے سیاحوں کا استقبال کیا جاتا ہے مہابلیشور میں اس جگہ کو میپرو گارڈن کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اگر مہابلشور جیسے تفریحی مقام پر آپ آتے ہیں اور اس باغیچے کی سیر نہیں کرتے تو آپکا یہاں آنا اور مہابلشور کی سیر ادھوری رہے گی۔

سیاحتی مقام مابلیشور کا میپرو گارڈن

یہاں پر مہابلشور میں پیدا ہونے والے پھل اسٹروبیری سے بنی اشیاء لوگ بھت پسند کرتے ہیں جسے لوگ یہیں سے خریدتے ہیں یہاں آپکو اسٹروبیریکے کھیت بآسانی دیکھنے کو مل جائیں گے۔

گارڈن کے ساتھ ساتھ یہاں کی بازار کی رونق بھی قابل دید ہے اور اس سے زیادہ قابل ذکر یہ ہے کہ یہاں کے تاجر اور ان کے ذریعہ فروخت کی جانے والی اشیاء کے بازار ممبئی کے بازار جیسے ہی ہیں جسے دیکھنے کے بعد آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں ہوگا۔

ممبئی کے بازار کو بھی مات دینے والا یہ مہابلشور کا شیواجی بازار ہے حالانکہ اس بازار میں زیادہ تر خریدار ممبئی اور ممبئی سے متصل علاقے کے لوگ ہیں لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ممبئی میں نہیں ملتی جیسے اس بازار میں چنے کی اس دوکان کو دیکھیئے جہاں چنے سے بنی اشیاء کی قیمت سوکھے میوے کی قیمتوں کے جیسے ہے۔

دکاندار راجندر کہتے ہیں کہ یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے چنے سے بنی اشیاء نئی ہوتی ہے جسے وہ بھت پسند کرتے ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر چنے کو کئی طریقوں سے اسے مزیدار اور مفید بنا دیا گیا ہے جسے یہاں آنے والے سیاح خریدے بغیر نہیں رہ پاتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details