بلڈھانہ:مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں ملکاپور میں لکشمی نگر کے قریب ممبئی-ناگپور ہائی وے پر فلائی اوور پر امرناتھ یاتریوں کو لے جا رہی ایک نجی بس کی دوسری پرائیویٹ بس سے ہفتہ کی سہ پہر تقریباً تین بجے ٹکر ہو گئی۔ اس تصادم میں کم از کم چھ لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی بلڈھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہوگئی۔ زخمیوں کو بلڈانہ ہیڈ کوارٹر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ بس امرناتھ یاتریوں کو لے کر بس ہنگولی واپس آ رہی تھی اور اس میں تقریباً 35-40 یاتری سوار تھے۔
حادثے کی شکار دوسری بس ناگپور سے ناسک جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 25-30 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں دونوں بسوں کو نقصان پہنچا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کچھ لوگ شدید زخمی ہیں اور ان کا انتہائی نگہداشت یونٹ میں علاج کیا جا رہا ہے۔
جانکاری کے مطابق ناسک کی طرف جا رہی بس ایک ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہی تھی، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ ناسک جانے والی بس دوسری طرف سے آنے والی بس کے سامنے آ گئی، جس کی وجہ سے آمنے سامنے سے ٹکر ہو گئی۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کچھ لوگ شدید زخمی ہیں۔ ان کا انتہائی نگہداشت یونٹ میں علاج کیا جا رہا ہے۔