اورنگ آباد:ریاست بھر میں مراٹھا ریزرویشن کے لیے آواز بلند کرنے والے مقبول شخصیت منوج جارنگے پاٹل سال دیوالی نہیں منائیں گے، کیونکہمراٹھا سماجکو ریزرویشن نہیں مِلنے کی وجہ سے مراٹھا برادری کے بہت سے نوجوانوں نے خودکشی کی ہے، اور ان کے گھر میں ایک طرح سے ماتم کا ماحول ہے، منوج جارنگے پاٹل کا کہنا ہے کہ اگر میں پٹاخے جلاتا ہوں تو لوگ سمجھیں گے کہ میں خوشیاں منا رہا ہوں، کچھ گھروں کے نوجوانوں نے سماج کے لیے اپنی جان قربان کی ہے۔ میں ان نوجوانوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہوں۔ منوج جارنگے پاٹل کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ایک وفد آنے والا تھا لیکن اب تک نہیں آیا۔ منوج رنگ پاٹل مہاراشٹر کا آج سے تیسری مرتبہ دورہ کر رہے ہیں۔ اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والی چوبیس دسمبر تک ریاستی حکومتمراٹھا سماجکو ریزرویشن دے دیں گی۔ جب منوج جارنگے پاٹل کو بتایا گیا کہ 17 نومبر کو جالنہ ضلع میں او بی سی کی ایک عظیم الشان ایلگار اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے تو منوج جارنگے پاٹل نے کہا کہ آئین نے سب کو حقوق دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اگر مراٹھا سماج کو او بی سی میں ریزرویشن دیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا: شبیر انصاری
منوج جارنگے نے کہا کہ مراٹھوں کو وہ تمام فوائد ملنا چاہیے بشمول سیاسی فوائد جو آج او بی سیزمرہ کو مل رہے ہیں۔ جارنگے نے کہا کہ ریاست میں او بی سی طبقات کی طرف سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں، لیکن دیہات کے لوگ جانتے ہیں کہ اگر ہمارے پاس ثبوت ہیں تو مراٹھا برادری کو بھی ریز رویشن دیا جانا چاہیے۔ جارنگے نے ریاستی حکومت سے ان لوگوں کے خاندانوں کو مدد فراہم کرنے کی بھی اپیل کی جنہوں نے مراٹھا ریزرویشن کے مطالبہ کی حمایت میں اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے خاندانوں کو مالی امداد کے ساتھ سرکاری نوکری بھی ملنی چاہیے اور اس کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جانا چاہیے۔
خیال رہے کہ ریاستی وزیر اور این سی پی (اجیت پوار گروپ) کے رہنما چھگن جبل نے 6 نومبر کو کہا تھا کہ او بی سی زمرہ کے تحت مراٹھا برادری کو ریزرویشن فراہم کرنے کی بیک ڈور کوششوں کی مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تشدد اور دباؤ کے ہتھکنڈوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جارنگے پاٹل بھجبل کے اسی بیان کا جواب دے رہے تھے۔ جارنگے پاٹل کا کہنا ہے کہ 15 نومبر سے وہ ایک بار پھر مہاراشٹر کے دورے پر نکلیں گے اور سبھی مراٹھوں سے ریزرویشن کے سلسلہ میں ملاقات کریں گے۔ منوج جارنگے نے یہ بھی امید ظاہر کی ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے آنے والی 24 دسمبر تک سبھی مراٹھوں کو ریزرویشن مل جائے گا۔