اردو

urdu

ETV Bharat / state

جالنہ شہر میں دن دہاڑے نوجوان پر گولی چلا کر قتل - مہاراشٹر کے جالنہ شہر کے منٹھا چو پھلی

جالنہ شہر کے منٹھا چوپھلی پر نامعلوم حملہ آوروں نے پستول کے پانچ راؤنڈ فائرنگ کر کے گجانن تور نامی نوجوان کا بہیمانہ قتل کر دیا۔ اس قتل کی واردات سے جالنہ شہر میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیاShootout At Jalna

جالنہ شہر میں دن دہڑے نوجوان پر گولی چلا کر قتل کیا گیا
جالنہ شہر میں دن دہڑے نوجوان پر گولی چلا کر قتل کیا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 2:11 PM IST

جالنہ :مہاراشٹر کے جالنہ شہر کے منٹھا چو پھلی پر نامعلوم حملہ آوروں نے پستول کے پانچ راؤنڈ فائرنگ کر کے گجانن تور نامی نوجوان کا بہیمانہ قتل کر دیا۔ اس قتل کی واردات سے جالنہ شہر میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا اور شہر میں تناؤ کا ماحول ہو گیا تھا۔ مقتول کا ان کیمرہ پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے نوجوان کی نعش کو اورنگ آباد کے گھاٹی اسپتال لایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے دوران بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے تھے۔اس معاملے پر پولیس نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی، اور مرنے والے کا گجانن تور پر بھی شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں معاملے درج ہے

جالنہ :ریاست مہاراشٹر کے جالنہ شہر میں ایک شخص کا سر عام گولی مار کر قتل کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ذرائع کے مطابق نوجوان گجانن تور دو پہر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رام نگر شکر کار خانے سے جالنہ کی جانب آ رہا تھا۔ ان کی گاڑیاں جالنہ شہر کی منٹھا چو پھلی پر پہنچتے ہی تین نامعلوم حملہ آوروں نے پستول سے جان لیوا حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اے ٹی ایس نے منشیات فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا

اس دوران ایک پستول سے پانچ راؤنڈ فائر کیے گئے جس کے باعث گجانن تور شدید زخمی ہو گیا۔ اُسے علاج کیلئے ایک خانگی اسپتال میں داخل کرایا گیا، بعد ازاں اُسے جالنہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اپنی تحقیقات شروع تھی، تو دوسری طرف دریں اثناء اہلِ خانہ کے مطالبہ پر مقتول کے ان کیمرہ پوسٹ مارٹم کیلئے نعش کو اورنگ آباد کے گھائی اسپتال لایا گیا۔ واقعے کی خبر ملتے ہی گھاٹی اسپتال میں ہزاروں افراد کا ہجوم جمع ہو گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details