اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہتھیار کے ساتھ ایک شخص گرفتار

آن لائن ہتھیاروں کی خرید وفروخت کے معاملے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے پاس سے تقریباً اکتالیس سے زائد تلواریں ضبط کی ہیں۔

ہتھیار کے ساتھ ایک شخص گرفتار
ہتھیار کے ساتھ ایک شخص گرفتار

By

Published : Jul 6, 2021, 6:30 AM IST

مہاراشٹر کی اورنگ آباد پولیس نے آن لائن ہتھیاروں کی خرید وفروخت کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے پاس سے تقریباً اکتالیس سے زائد تلواریں ضبط کی ہیں۔

ویڈیو

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اورنگ آباد پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک شخص نے پارسل کے ذریعے ہتھیار باہر سے منگوایا ہے۔ جس کے بعد اورنگ آباد پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی شروع کی اس دوران ایک گاڑی سے کچھ تلواریں برآمد ہوئیں، جس کے بعد پولیس نے جب مکمل طور پر تلاشی شروع کی تو گاڑی سے کل 41 تلواریں برآمد ہوئیں ہیں۔

ہتھیار کے ساتھ ایک شخص گرفتار
ہتھیار کے ساتھ ایک شخص گرفتار
ہتھیار کے ساتھ ایک شخص گرفتار

وہیں ملزمین کا کہنا ہے کہ ان سبھی ہتھیاروں کو کسی تہوار میں کرائے پر دینے کے لیے منگوایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اورنگ آباد: حکم امتناع کی خلاف ورزی، متعدد افراد پر کیس درج

فی الحال اورنگ آباد پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس کہاں تک کامیاب ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details