اردو

urdu

ETV Bharat / state

Malegaon roads: آگرہ روڈ خستہ حالی کا شکار، آصف شیخ کا سٹی انجینئر کے ساتھ ہنگامی دورہ - این سی پی رہنما آصف شیخ نے سڑکوں کی حالت کا جائزہ لیا

این سی پی کے مقامی رہنما آصف شیخ نے کارپوریشن سٹی انجینئر کے ساتھ آگرہ روڈ کا ہنگامی دورہ کیا اور کارپوریشن کمشنر بھالچند گوساوی سے ملاقات کی۔ اس دوران آصف شیخ نے کمشنر کو آگرہ روڈ کی خستہ حالی سے آگاہ کیا، نیا فاران ہاسپٹل سے دیوی کے ملہ تک جلد از جلد سڑک کے مرمت کرنے کا مطالبہ کیا۔ NCP leader Asif Sheikh reviewed the condition of the roads

آصف شیخ
آصف شیخ

By

Published : Aug 23, 2022, 9:28 AM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی اہم شاہراہیں خستہ حالی کا شکار ہیں، جبکہ شہر کی اہم و مرکزی شاہراہ آگرہ روڈ دیوی کے ملّے سے دریگاؤں تک جانے والی سڑکوں پر گڈھوں کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،سڑک کی خستہ حالی کے سبب روزانہ کی بنیاد پر حادثات پیش آرہے ہیں۔

آصف شیخ

NCP leader Asif Sheikh reviewed the condition of the roads

واضح رہے کہ شہر کی اہم شاہراہ ہونے کی وجہ سے روزانہ شہر و بیرون شہروں کے لوگوں کے علاوہ اسکولی طلباء کا مذکورہ سڑک سے گزر ہوتا ہے، لوگ جان ہتھیلی پر لے کر اس شاہراہ سے گزرتے ہیں۔

اس سلسلے میں این سی پی کے مقامی رہنما آصف شیخ نے کارپوریشن سٹی انجینئر کے ساتھ آگرہ روڈ کا ہنگامی دورہ کیا اور کارپوریشن کمشنر بھالچند گوساوی سے ملاقات کی۔ اس دوران آصف شیخ نے کمشنر کو آگرہ روڈ کی خستہ حالی سے آگاہ کیا، نیا فاران ہاسپٹل سے دیوی کے ملہ تک جلد از جلد سڑک کے مرمت کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:Congress Protests in Malegaon مالیگاؤں میں فلائی اوور کی جلد تعمیر کیلئے کانگریس کا مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ اگر یہ مسائل جلد حل نہیں ہوا تو آنے والے جمعہ کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے آگرہ روڈ پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آصف شیخ کی باتوں کو سننے کے بعد کمشنر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details