اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے تمام ٹھیکوں کو رد کرنے کا مطالبہ - آمہی مالیگاوکر سنگھرش سمیتی کے صدر نکھل پوار

آمہی مالیگاوکر سنگھرش سمیتی کے صدر نکھل پوار کا الزام ہے کہ تمام ساز و سامان پہلے سے ہی کارپوریشن کے پاس موجود ہیں اور اس کام کے لیے صرف لیبر ورک کی ضرورت تھی تو صرف لیبر ورک کے لیے سالانہ 35 کروڑ کیوں خرچ کیا جارہا ہے؟

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے تمام ٹھیکوں کو رد کرنے کا مطالبہ
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے تمام ٹھیکوں کو رد کرنے کا مطالبہ

By

Published : May 4, 2021, 8:31 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں 'آمہی مالیگاوکر سنگھرش سمیتی' کے صدر نکھل پوار نے الزام عائد کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پاس کردہ متعدد ٹھیکوں میں بد عنوانی کی گئی ہے۔

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے تمام ٹھیکوں کو رد کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے صفائی آؤٹ سورسنگ کی ایک تجویز کو گزشتہ برس مہا سبھا میں منظوری دی تھی، جس میں دگ وجئے انٹر پرائزس نامی ناسک کی ایک تنظیم کو یہ ٹھیکہ دیا گیا، جس کے تحت پورے مالیگاؤں شہر میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کرنے کا ایک دن کا یومیہ خرچ ایک لاکھ دس ہزار بتایا گیا ہے اور اس کام میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا سالانہ تقریباً 35 کروڑ روپیہ خرچ آئے گا۔

نکھل پوار کا مزید کہنا ہے کہ کارپوریشن کے پاس پہلے سے ہی ان کاموں کے لیے ٹریکٹر اور دیگر ضروری ساز و سامان موجود ہیں اور کارپوریشن میں کل سات سو پرماننٹ ملازمین ہیں جبکہ مان دھن یعنی کنٹریکٹ کی بنیاد پر چار سو سے زائد ملازمین کام کررہے ہیں اس کے علاوہ شہر میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کا سالانہ خرچ زیادہ سے زیادہ 60 تا 70 لاکھ بنتا ہے لیکن اس ٹھیکے میں سالانہ چار کروڑ روپیہ خرچ آنے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ساز و سامان پہلے سے ہی کارپوریشن کے پاس موجود ہیں اور اس کام کے لیے صرف لیبر ورک کی ضرورت تھی تو صرف لیبر ورک کے لیے سالانہ 35 کروڑ کیوں خرچ کیا جارہا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details