مالیگاؤں : مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں انجمن معین الطلباء کیمپس زری والا اکیڈمی کے زیر اہتمام جاری شاہین کلاسیس نے قلیل مدت میں مالیگاؤں نہیں بلکہ پورے مہاراشٹر میں ایک نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔ امسال زری والا اکیڈمی کے تحت میڈیکل NEET امتحان میں 300 سے زائد طلباء نے شرکت کی جس میں تمام طلبا نے کامیابی حاصل کی۔ ان میں 52 طلباء نے 500 سے زائد مارکس حاصل کیے جبکہ 150 طلباء 400 سے زائد مارکس حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
زری والا اکیڈمی کے زیراہتمام نیٹ امتحان کامیاب طلباء کا استقبال اس کے علاوہ 11 طلبہ وطالبات نے 600 سے زائد نمبرات حاصل کیے۔ ان میں سے تقریباً 30 طلباء MBBS کی فری سیٹ کے مطابق سرکاری کوٹہ سے ایڈمیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے۔ ان تمام نیٹ امتحان کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے گزشتہ روز زری والا اکیڈمی کے زیر اہتمام اے ایم ٹی کیمپس میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مولانا حذیفہ وستانوی، ڈاکٹر عبدالقادر (شاہین گروپ)، منور الزماں (موٹیویشنل اسپیکر) راشد ارشد مختار (جامعہ محمدیہ منصورہ) کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ Malegaon Zariwala Academy
اس موقع ڈاکٹر عبدالقادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر طلباء حافظ ہے تو اسے ڈاکٹر، انجینئر، آئی اے ایس، آئی پی ایس بنے کی صلاح دے اگر وہ کچھ نہیں بن سکتا تو ڈائریکٹر، مینیجر، ایڈمنسٹریٹر بن جائے گا۔ کیونکہ طلباء اگر حافظ ہے تو وہ ذہن، ایماندار اور محنتی ہوتا ہے۔ وہیں معروف موٹیویشنل اسپیکر منور الزماں نے کہا کہ اسلام کا نصاب بہت مختصر ہے کیونکہ اللہ پاک نے صرف چار آسمانی کتابیں بھیجیں ہے۔ لیکن کتابوں کو سمجھنے کے لیے 1 لاکھ 24 ہزار معلم انسانیت کو بھیجا گیا ہے۔ Neet toppers Felicitation Programme In Malegaon
اس درمیان مولانا حذیفہ وستانوی نے ایم بی بی ایس مسلم مینارٹی میڈیکل کالج سے متعلق بتایا کہ جو طلباء نیٹ میں زیادہ اچھے نمبرات حاصل کرتے انہیں مہاراشٹر اسکیم کے تحت 128 سے 127 طلبہ کو میرٹ لسٹ کے ذریعے جامعہ اسلامیہ اشاعۃ العلوم اکل کوا میڈیکل سائنس ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں بھیجا جاتا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالیگاؤں مسلم اکثریتی شہروں کے لیے ایک آئیڈیل ہے کہ یہاں سے 50 طلباء ڈاکٹر بننے جارہے ہیں۔ اس درمیان مالیگاؤں نیٹ امتحان میں 665 مارکس حاصل کرنے والے حافظ انصاری عبداللہ اور دیگر طلباء نے اپنے مستقبل کے عزائم سے متعلق اظہار خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : All India Momin Conference Meeting مالیگاؤں میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے زیر اہتمام اجلاس