ریاست مہاراشٹر کے معروف شہر مالیگاؤں میں قومی شاہراہ پر واقع شملہ ان ہوٹل کے قریب گزشتہ شب ایک سڑک حادثہ پیش آیا. خبر کے مطابق اس حادثہ میں 2 موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے. بتایا جارہا ہے کہ ایک موٹر سائیکل رانگ سائیڈ سے آرہی تھی، جس کی وجہ سے مالیگاؤں کی سمت آرہی موٹر سائیکل اور غلط سمت سے آنے والے دونوں بائک سوار اچانک حادثے کا شکار ہوگئے۔
موصول اطلاع کے مطابق اس حادثہ میں شفیق شاہ حسین شاہ 19 سالہ نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا. حادثہ کے قریب موجود لوگوں نے شفیق شاہ کو علاج کے لئے سکس سگما اسپتال میں منتقل کیا. تاہم وہاں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس کی موت واقع ہوگئی. واضح رہے کہ ہلاک شدہ شفیق شاہ کے والد حسین شاہ رکشا ڈرائیور ہے جو نہال نگر میں رہائش پذیر ہے۔