اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: 26 جنوری کو 70 مقامات پر خواتین کا احتجاج - دستور بچاؤ کمیٹی

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گزشتہ دنوں مولانا محمد عمرین محضوظ رحمانی سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل کی قیادت میں دستور ہند بچاؤ کمیٹی نے مرد حضرات اور شان ہند نہال احمد کی قیادت میں دستور بچاؤ کمیٹی کی جانب سے خواتین نے بڑے پیمانے پر تاریخی احتجاج کیا تھا۔

مالیگاؤں: 26 جنوری کو 70 مقامات پر خواتین کا احتجاج
مالیگاؤں: 26 جنوری کو 70 مقامات پر خواتین کا احتجاج

By

Published : Jan 13, 2020, 7:39 PM IST

بروز پیر 13 جنوری کو دوپہر ساڑھے تین بجے اردو میڈیا سینٹر پر دستور بچاؤ کمیٹی کی جانب سے شان ہند نے پریس کانفرس میں 26 جنوری 2020 کو 70 مقامات پر خواتین کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

شان ہند نے کہا کہ چھ جنوری کے احتجاج میں لاکھوں کی تعداد میں خواتین شہر نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا تھا لیکن ضلع ایس پی آرتی سنگھ نے اس تحریک کو غلط انداز میں پیش کرنے کام کرنے کا کام کیا اور حکومت کو اس احتجاج کی غلط رپورٹ دی۔

مالیگاؤں: 26 جنوری کو 70 مقامات پر خواتین کا احتجاج

شان ہند نے مزید کہا کہ دستور بچاو کمیٹی اس کی مذمت کرتی ہے اور آئندہ دنوں میں کمیٹی انھیں انتباہ دیتی ہے کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

اس پریس کانفرنس میں شان ہند، زیب النسا عبدالباقی، نسرین الطاف شیخ، آصفہ میڈم اور دیگر سرکردہ خواتین نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details