اردو

urdu

مالیگاؤں: شہریت ترمیم قانون کے خلاف خواتین ریلی کا اعلان

By

Published : Dec 25, 2019, 7:45 PM IST

دستور ہند کے تحفظ کے لیے پورے بھارت سے سیکولر آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ ان آوازوں میں خواتین خصوصی طور پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپنی آواز بلند کررہی ہیں۔

شہریت ترمیم قانون کے خلاف خواتین ریلی کا اعلان
شہریت ترمیم قانون کے خلاف خواتین ریلی کا اعلان

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں دستور بچاو کمیٹی کی کنوینر شان ہند نہال احمد نے 6 جنوری 2019 کو شہر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

بروز بدھ شام چار بجے دستور بچاو کمیٹی کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔

اس پریس کانفرنس میں کنوینر شان ہند، آصفہ میڈم جمہور اسکول، کارپوریٹر سعدیہ لئیق، ایڈوکیٹ شبینہ عتیق، ڈاکٹر حنا، فاطمہ دلار ہیڈ ماسٹر چراغ اسکول اور دیگر شعبوں کی سرکردہ خواتین نے شرکت کی۔

شہریت ترمیم قانون کے خلاف خواتین ریلی کا اعلان

شان ہند نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'ہماری لڑائی حکومت کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہمارے حق کے لیے ہے، دستور بچاو کمیٹی کی جانب سے خواتین ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ ریلی جامعتہ الصالحات سے کلکٹر آفس تک رہے گی۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور دستور ہند میں ترمیم کرنا ختم کیا جائے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details