مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام مالیگاؤں میں ڈیزل، پیٹرول، رسوئی گیس اور مہنگائی کیخلاف ریاست گیر تحریک میں مہاراشٹر پردیش مہیلا کانگریس کی جنرل سکریٹری اور مقامی میئر طاہرہ شیخ رشید کی قیادت میں خواتین نے سڑکوں کے کنارے چولہوں پر روٹیاں پکاکر احتجاج درج کرایا۔
مرکزی حکومت میں برسرِ اقتدار بی جے پی کی عوامی پالیسی کے چلتے دن بدن مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ضروری اشیاء کے داموں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے گھریلو بجٹ شدید طور پر متاثر ہوگیا ہے ایسے میں ہر خاص و عام اس مہنگائی سے پریشان نظر آرہا ہے۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں مہیلا کانگریس کی جانب سے گزشتہ روز سڑکوں پر روٹیاں پکاکر احتجاج کیا گیا۔
مالیگاؤں: خواتین کا مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاج - mumbai women protest
مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں مہنگائی کے خلاف پردیش کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام مہیلا کانگریس کی جنرل سکریٹری اور مقامی میئر طاہرہ شیخ رشید کی قیادت میں خواتین نے سڑکوں کے کنارے چولہوں پر روٹیاں پکاکر احتجاج درج کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: آئینۂ صحافت کے اجراء پر احسان الرحیم کی 40 سالہ صحافتی خدمات کا اعتراف
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت میں ملک کی معیشت ڈانوا ڈول ہونے کی وجہ سے مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ لگانے والی حکومت بیٹیوں کا استحصال کر رہی ہے۔ مہنگائی کی مار کا سب سے زیادہ احساس گھریلو خواتین کو ہی ہوتا ہے۔ اس لئے اس موقع پر مہاراشٹر پردیش مہیلا کانگریس کی جنرل سکریٹری و میئر طاہرہ شیخ رشید کے ہمراہ کارپوریٹر سلیمہ سید سلیم، کارپوریٹر قمرالنساء محمد رضوان، کارپوریٹر حمیدہ تاج الدین، فہمیدہ فاروق قریشی، نورجہاں محمد مصطفیٰ، رضیہ شیخ اسماعیل، کارپوریٹر حمیدہ صاحب علی وغیرہ نے مل کر تحصیل آفس کے احاطہ میں چولہوں پر روٹیاں پکاکر احتجاج درج کروایا۔