اردو

urdu

ETV Bharat / state

Malegaon Violence case: مالیگاؤں تشدد معاملہ میں پولیس کا موقف عدالت میں داخل، 13 دسمبر کو دوبارہ سماعت - Maharashtra Bandh

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں 12 نومبر مہاراشٹر بند Maharashtra Bandh کے دوران رونما ہونے والے تشدد معاملے میں اب تک 55 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی ضمانت پر سماعت آئندہ 13 دسمبر کو ہوگی۔

مالیگاؤں تشدد معاملہ
مالیگاؤں تشدد معاملہ

By

Published : Dec 9, 2021, 4:20 AM IST

اس سلسلے میں ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان نے بتایا کہ 'آج (8 دسمبر) کو عدالت میں گرفتار شدہ ملزمان کی درخواست ضمانت پر بحث ہونا تھی لیکن پولیس نے موقف داخل نہیں کیا جس کے بعد عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ 13 دسمبر تک اپنا موقف داخل کرے۔

ایڈووکیٹ عبدالعظیم خان

انہوں نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے بعد تاخیر سے پولیس کی جانب سے درخواست ضمانت پر موقف داخل کیا گیا جبکہ ملزمان کی جانب سے داخل درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی۔

ایڈووکیٹ عبدالعظیم خان نے مزید کہا کہ پولیس نے اپنا موقف پیش کیا جس میں تبدیلی کی گئی ہے کہ عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں درج مقدمات اور سٹی پولیس اسٹیشن میں گرفتار 10 ملزمان کو اپنی تحویل میں لینے کا مکتوب داخل کیا۔

عبدالعظیم خان نے پولیس انتظامیہ کی جانب سے پیش کیے گئے موقف پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت پر مخالفت کی گئی اور بتایا گیا کہ گرفتار شدگان میں سے بہت سارے ملزمین نشہ آور اشیاء کا استعمال کرتے ہیں اور ان میں سے کئی پر پہلے سے سنگین مقدمات درج ہیں۔

اس علاوہ بہت سارے افراد پولیس کی گرفت سے دور ہیں اس لیے گرفتار شدگان کو ضمانت نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے پیش کردہ موقف کا دفاعی وکلاء جائزہ لے رہے ہیں اور عدالت نے اس معاملے میں درخواست ضمانت 13 دسمبر کو رکھے جانے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details