اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں ونچت بہوجن آگھاڑی نے کیا بند کا اعلان - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مکمل طور پر بند کا اعلان

مہاراشٹر میں ونچت بہوجن آگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے 24 جنوری کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مکمل طور پر بند کا اعلان کیا ہے۔

ونچت بہوجن آگھاڑی نے کیا بند کا اعلان
ونچت بہوجن آگھاڑی نے کیا بند کا اعلان

By

Published : Jan 22, 2020, 11:37 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:47 AM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں بھی ونچت بہوجن آگھاڑی کے مقامی صدر مقیم مینا نگری نے پریس کانفرس کے ذریعے مالیگاؤں بند کا اعلان کیا ہے۔

پریس کانفرس کے ذریعے مالیگاؤں بند کا اعلان

نیز انھوں نے کہا کہ 24 جنوری کو ایکاتمتا چوک کیمپ سے پیدل ریلی نکالی جائے گی اور پر امن طریقے پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

مقیم مینا نگری نے کہا کہ شہر میں موجود قومی رہنماؤں کے مجسموں پر پھول ہار کیا جائے گا اور اس پیدل احتجاجی ریلی کا اختتام ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مجسمہ پر ہوگا۔

ونچت بہوجن آگھاڑی نے کیا بند کا اعلان

پریس کانفرس میں دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ پسماندہ طبقے کے لوگوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اسی لیے آج وقت ہےکہ سب مل کر اس قانون کا بائیکاٹ کریں۔

پریس کانفرنس کے اخیر میں ونچت بہوجن آگھاڑی مالیگاؤں کے مقامی صدر مقیم مینا نگری نے ای ٹی وی بھارت پر 24 جنوری کو مہاراشٹر بند کے ساتھ مالیگاؤں بند کا اعلان کیا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 1:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details