اردو

urdu

By

Published : Feb 18, 2022, 1:18 PM IST

ETV Bharat / state

Malegaon's Urdu Ghar Named After Muskan: مالیگاؤں اردو گھر کو ’مسکان خان‘ سے منسوب کرنے کی تجویز منظور

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن مہا سبھا جنرل بورڈ اجلاس میں مالیگاؤں اردو گھر کو مسکان خان کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ Approval to name Malegaon Urdu House after Muskan Khan

مالیگاؤں اردو گھر کو مسکان خان سے منسوب کرنے کی تجویز منظور
مالیگاؤں اردو گھر کو مسکان خان سے منسوب کرنے کی تجویز منظور

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میئر طاہرہ شیخ کی صدارت میں میں میونسپل کارپوریشن مہا سبھا جنرل بورڈ کا اجلاس آن لائن منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں سبھی تجویزیں منظور کرلی گئیں۔ Malegaon Corporation General Board Meeting

مالیگاؤں اردو گھر کو بی بی مسکان خان کے نام سے منسوب کرنے کے عنوان پر اپوزیشن کا سخت ردعمل دیکھنے کو ملا، بات ووٹنگ تک پہنچ گئی۔ Malegaon Urdu House New Name

تجویز پر بی جے پی کے اراکین اور جنتا دل سیکولر مالیگاؤں کی صدر شان ہند کے علاوہ کارپوریٹر عتیق کمال نے مخالفت کی جبکہ اس تجویز پر مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر غیر حاضر رہے۔

اس تعلق سے جنتا دل سیکولر کی رہنما شان ہند نے کہا کہ 'مسکان خان کے نام سے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن مسکان خان کی بہادری کے لیے مالیگاؤں کالج روڈ پر کارپوریشن کوئی ایسی عمارت یا سرکل تعمیر کرے جسے برادران وطن کے طلبہ و طالبات تک مسکان کی بہادری کا پیغام پہنچے۔' Shan Hind on Malegaon Urdu House

یہ بھی پڑھیں: Malegaon Urdu House Renamed After Muskan Khan: مالیگاؤں کے اردو گھر کو 'مسکان خان' کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ 'بی بی مسکان کے نام بہادری اسکالرشپ شروع کی جائے تاکہ اقلیتی طبقے کے طلبہ و طالبات کو فائدہ حاصل ہوسکے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details