اردو

urdu

مالیگاؤں: تمام مکاتب فکر کے علماء کا مولانا سید ولی رحمانی کے سانحۂ ارتحال پر اظہار تعزیت

By

Published : Apr 4, 2021, 12:20 PM IST

گزشتہ روز معروف عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا سید ولی رحمانی مختصر علالت کے بعد اس عالم فانی کو الوداع کہہ گئے جس سے پورے عالم میں ان کے چاہنے والے شدید غم سے نڈھال ہیں۔

_tribute to late maulana wali rahmani
مالیگاوں: تمام مکاتب فکر کے علماء کا مولانا سید ولی رحمانی کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں مولانا موصوف سے قلبی لگاؤ رکھنے والوں کی کوئی کمی نہیں، یہی وجہ ہے کہ جب شہر میں ان کے سانحہ ارتحال کی خبر پر پہنچی تب تمام مکاتب فکر کے علما نے اس نمناک موقع پر اظہار تعزیت پیش کی ہے۔

اس تعلق سے جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے ذمہ دار مولانا شکیل فیضی نے کہا کہ مولانا ولی رحمانی کے سانحہ اس دنیا سے رخصت ہوجانے کی خبر جب انھیں ملی انھیں کافی دکھ ہوا، اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مولانا موصوف کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے-

مالیگاوں: تمام مکاتب فکر کے علماء کا مولانا سید ولی رحمانی کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا عبدالحمید ازہری نے بتایا کہ مولانا موصوف ملک کے ان عظیم ملی رہنماؤں میں سے ایک تھے جنھیں نہ تو ڈرایا جاسکتا تھا اور نہ ہی خریدا جاسکتا تھا اور آج ایسی شخصیات بہت ہی کم ہیں۔ مولانا کے انتقال سے ملک سمیت پورے عالم میں ان ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔

شیعہ اثنا عشری جماعت کے مولانا سید عباس حیدر نقوی نے کہا کہ امیر شریعت مولانا سید ولی رحمانی کے سانحہ ارتحال سے ملت اسلامیہ میں جو خلا پیدا ہوئی ہے کہ اسے کبھی پر نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی و رکن شوری مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ مولانا سید ولی رحمانی بہت ہی فعال متحرک اور بہادر شخصیت تھے جو بڑی سے بڑی شخصیات کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کیا کرتے تھے لیکن اللہ کا نظام ہے کہ جو اس دنیا میں آئے گا وہ جائے گا ہمیں اس اللہ کی رحمت سے امید رکھنا چاہیے کہ وہ اپنے خزانے سے امت کی رہنمائی کے لیے مزید وقت افراد عطا فرمائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details