اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: آئی جی نے تعاون کی یقین دہانی کرائی - غیر قانونی کاروبار

آئی جی پرتاب راؤگھیگروکر نے مزید کہا کہ نشیلی اشیاء اور شہر میں دن بہ دن چوری، قتل، فائرنگ، غیر قانونی گٹکھے اور شراب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کے سبب شہریوں میں خوف کا ماحول دیکھا جارہا۔

Malegaon: The IG assured all possible cooperation
مالیگاؤں: آئی جی نے ہر ممکن تعاون کا تیقن دیا

By

Published : Jan 30, 2021, 7:21 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں اسحاق منشی ٹاؤن ہال کے گراؤنڈ میں قریش برادری کی جانب سے آئی جی پرتاب راؤ گھیگروکر اور پولیس انتظامیہ کا اظہار تشکّر و استقبالہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں آئی جی پرتاب راو گھیگروکر نے ہر ممکن تعاون کا تیقن دیا ہے۔

مالیگاؤں: آئی جی نے ہر ممکن تعاون کا تیقن دیا

مہاراشٹر کے چار ضلع کے آئی جی پرتاب راؤ گھیگروکر نے اپنے بیان میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ کسی بھی معاملے میں کسان اور مزدور افراد کے لئے پولیس انتظامیہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہوا ہے۔

موصوف نے اپنے بیان میں بتایا کہ کسانوں کا جو پندرہ کروڑ روپیہ ڈوب گیا تھا، اس پیسے کو پولیس انتظامیہ نے پانچ مہینوں میں واپس نکال دیا اور تین مہینوں میں چھ کروڑ مالیت کے تمباکو ضبط کیے گئے۔ مالیگاؤں ہندوستان کا ایسا پہلا شہر ہے جو آزادی سے پہلے آزاد ہوگیا تھا۔

آئی جی پرتاب راؤگھیگروکر نے مزید کہا کہ نشیلی اشیاء اور شہر میں دن بہ دن چوری، قتل، فائرنگ، غیر قانونی گٹکے اور شراب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کے سبب شہریوں میں خوف کا ماحول دیکھا جارہا۔

مالیگاؤں: آئی جی کا ہر ممکن تعاون کا تیقن

انہوں نے ان تمام غیر قانونی کاروبار کے خاتمہ کا یقین دلایا اور مالیگاؤں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا تیقن دیا ہے۔

اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے اپنے بیان میں شہر کے حالات کے بارے میں گفتگو کی اور قریش برادری کے تعلق سے بتایا کہ یہ بہت کم سرمائے کو لے کر کام کرتے ہیں اور روزانہ کام کرکے کماتے ہیں جس سے ان کا گھر چلتا ہے۔ ایسے حالات میں یہ برادری قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا کام کررہی ہے۔

انہوں نے پولیس انتظامیہ سے گزارش کی کہ شہر سے غیر قانونی و غیر سماجی کاموں کو ختم کیا جائے تاکہ شہر کا امن و امان برقرار رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details