پاورلوم صنعت سے منسلک مزدوروں کے مسائل پر غور کرنے کے لیے گزشتہ روز باغبان جماعت خانہ میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی قیادت میں 'مالیگاؤں تعلقہ آل پاورلوم سائزنگ مزدور یونین' کا قیام عمل میں آیا۔
مالیگاؤں تعلقہ آل سائزنگ پاورلوم مزدور یونین کا قیام - asif shaikh malegaon
ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر مالیگاؤں کی پاورلوم صنعت لاک ڈاؤن سے بری طرح سے متاثر ہوئی ہے، پاورلوم، سائزنگ اور دیگر کاروبار بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں مزدور بیروزگار ہوئے ہیں۔
مالیگاؤں تعلقہ آل سائزنگ پاورلوم مزدور یونین کا قیام
اس میٹنگ میں پاورلوم مزدور، سائزنگ میں کام کرنے والے مزدور، کپڑے ٹرانسپورٹ (گانٹھ پریس)، گٹھنی کا کام کرنے والے، رچھ بھر، وارپر و دیگر مزدور کی نے شرکت کی۔
فی الحال پارورلوم مزدوروں کا یہی مطالبہ ہے کہ جلد از جلد پاورلوم صنعت شروع کی جائے تاکہ دیگر کاروبار بھی معمول پر آسکے۔