اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: شہیدوں کی یادگار پر طلبأ کریں گے انوکھا احتجاج - مالیگاؤں: شہیدوں کی یادگار پر طلبأ کریں گے انوکھا احتجاج

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں سی اے اے کے خلاف آل مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے شہیدوں کی یادگار قدوائی روڈ پر ایک انوکھا احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شہیدوں کی یادگار پر طلبأ  کریں گے انوکھا احتجاج
شہیدوں کی یادگار پر طلبأ کریں گے انوکھا احتجاج

By

Published : Jan 12, 2020, 11:20 PM IST

14 جنوری کی شام میں کیے جانے والے اس احتجاج میں طلبأ برہنہ پاؤں شرکت کریں گے اور ہر طالب علم ایک شمع روشن کرے گا۔

بروز اتوار 12 جنوری 2020 کو شام میں پانچ بجے اقلیتی فلاح و بہبود کے دفتر پر ایک پریس کانفرس منعقد کی گئی۔

مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے 14 جنوری 2020 بروز منگل کو رات آٹھ بجے شہیدوں کی یادگار قدوائی روڈ پر ملک میں ہورہے ظلم و ستم کے خلاف امن و سلامتی کے لیے برہنہ پاؤں اور شمع جلاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

شہیدوں کی یادگار پر طلبأ کریں گے انوکھا احتجاج

اس پریس کانفرس میں زوہان نالج فاونڈیشن کے صدر سمیر خان، فریٹرنیٹی مومنٹ کے مہاراشٹر کے صدر کاشف سمن، مالیگاؤں وکاس منچ کے صدر ابو اسامہ، اقلیتی فلاح و بہبود کے صدر جنید احمد اور مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ترجمان سعاد عامر نے خطاب کیا۔

سمیر شیخ نے کہا کہ 'احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اور ہمیں موجودہ حکومت سے سوال کرنا چاہئے ایسے حالات میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج جاری ہے اس لیے مالیگاؤں کے طلبأ کے اجتجاجی مظاہرہ کو کامیاب بنانے کے لیے زوہان نالج فاونڈیشن کا مکمل تعاون رہے گا۔

کاشف سمن نے اس بات کا اعلان کیا کہ کس طرح امن و امان کو قائم رکھتے ہوئے طلباء کو احتجاج کرنا ہے۔
انھوں طلباء سے گذارش کی ہے کہ اپنے گھروں سے برہنہ پاؤں آئیں اور ساتھ میں ایک موم بتی بھی لائیں۔ شہیدوں کی یادگار پر پہنچ کر طلباء انسانی زنجیر اور احتجاجی مظاہرہ پیش کریں گے۔

سعاد عامر نے کہا کہ پورے ملک کے مخلتف یونیورسٹیز کے طلباء اور خاص کر جن طلباء پر حکومت نے ظلم کیا۔ اس کی مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مذمت کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details