رمضان المبارک میں نوید رضا دن کے اوقات میں دواخانے میں مصروف رہتے ہیں اور بعد نماز تراویح اسلام پورہ میں انصار روڈ پر اپنی عطر کی دوکان لگاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اسلامی تنظیم سنی دعوت اسلامی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
نوید رضا روزآنہ 16 تا 18 گھنٹے کام کرتے ہیں اور ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم ہیں، لیکن وہ سوشل میڈیا پر موویز دیکھنے یا وقت گزاری کے بجائے اپنے کاروبار کو فروغ دینے اور دعوت کا کام انجام دیتے ہیں۔
حالانکہ انھوں نے کہا کہ صرف دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے لیکن علاوہ ازیں وہ کمپیوٹر سے متعلق متعدد کورسز کرچکے ہیں اور اب انھیں کمپیوٹر لائن کی اچھی خاصی معلومات بھی ہوچکی ہے اور وہ نئے لوگوں کی اس تعلق سے رہنمائی بھی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
نوید رضا کہتے ہیں کہ محنت اور ایمانداری سے کسی بھی کاروبار کو کم وقت میں عروج پر پہنچایا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ نوید رضا نے نوجوانوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ انھیں سوشل میڈیا کو مثبت طرز پر استعمال کرنا چاہیے اور اس کے ذریعہ اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے علاوہ دعوت کا کام بھی انجام دینا چاہیے۔