اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سماجی کارکنان کے ہمراہ کمشنر کا کووڈ سینٹر دورہ - کمشنر دیپک کاسار سے مطالبہ

ضلع ناسک کے شہر مالیگاؤں میں کورونا ایک بار پھر سے زور پکڑنے لگا ہے اور یہاں کے کووڈ سینٹرز میں روزانہ اس مہلک وبا سے متاثرہ مریضوں کو داخل کیا جارہا ہے۔

malegaon-social-worker-visit-covid-center-with-commissioner
کووڈ سینٹر دورہ

By

Published : Mar 23, 2021, 7:26 AM IST

اس تعلق سے مالیگاؤں عوامی پارٹی کے صدر و سماجی کارکن رضوان بیٹری والا نے کمشنر کے ہمراہ سہارا ہسپتال (جسے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے مختص کیا گیا ہے) کا دورہ کیا-

رضوان بیٹری والا نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر دیپک کاسار سے مطالبہ کیا کہ ماضی میں کورونا وبا سے متاثرہ مریضوں کو کووڈ سینٹر میں علاج سے متعلق سہولیات نہ ہونے سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب کورونا دوبارہ سے سر ابھار رہا ہے ایسے میں مریضوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

کووڈ سینٹر دورہ

کمشنر دیپک کاسار نے بتایا کہ اس وبا سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام ماسک و سینیٹائزر کے ساتھ ساتھ ‌سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھے حالانکہ شہری انتظامیہ کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details