مرکزی حکومت کی طرف سے لائے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کے چھ مہینے مکمل ہونے پر کسانوں نے آج یومِ سیاہ کے طور پر منایا۔ جس کا اثر مہاراشٹر میں بھی دیکھنے کو ملا۔ مالیگاؤں میں نوجوانوں نے کالے پرچم کے ساتھ قوانین کی مخالفت کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نوجوانوں نے قوانین کو واپس لینے کی مانگ کی۔
مالیگاؤں میں قدوائی روڈ بازار علاقے میں واقع شہیدوں کی یادگار کے پاس بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی اور اکھل بھارتیہ کسان سبھا کی طرف سے احتجاج کیا گیا اور وزیر اعظم کے پتلا کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی، جسے پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔