اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سڑکیں خستہ حالی کا شکار - مالیگاوں کی خبریں

کُسمبا روڈ کے اطراف لاکھوں کی آبادی ہے اور یہ روڈ جونا آگرہ روڈ کے بعد شہر کی دوسری سب سے اہم شاہراہ ہے۔ اس روڈ کے بیچ ڈیوائڈر بنادیا گیا ہے، جس سے سڑک مزید خراب ہوگئی ہے۔ اگر ایک جانب سے کوئی ایک مال گاڑی آجائے تو راستہ بلاک ہوجاتا ہے۔

مالیگاؤں: سڑکیں خستہ حالی کا شکار
مالیگاؤں: سڑکیں خستہ حالی کا شکار

By

Published : Jul 27, 2021, 10:26 PM IST

سماجی کارکن قطب الدین عرف ببو ماسٹر نے کہا کہ مالیگاؤں جب سے کارپوریشن میں تبدیل ہوا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ منتخب عوامی نمائندوں اور کارپوریشن انتظامیہ کو شہر کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔ کیونکہ کارپوریشن کے باہر وائٹ کالر والے عوام کو گمراہ کررہے ہیں تو کارپوریشن کے اندر اے سی میں بیٹھے سرکاری نوکر عوام کو دلاسہ دے رہے ہیں۔

شہر کی حالت بد سے بدتر ہوچکی ہے۔ شہر کی تمام اہم شاہراہوں سے جان ہتھیلی پر لیکر گزرنا پڑرہا ہے۔ جونا آگرہ روڈ، مولانا آزاد روڈ، شہید عبدالحمید روڈ اور ایسی تمام اہم سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہیں۔

بارش کے ایام میں شہر کے کچے علاقوں اور اطراف کی بستیوں میں پیر رکھنے کے لیے بھی جگہ نہیں ہوتی اور اگر میت ہوجائے تو قبرستان تک لے کر جانے کے لیے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے یہ دیکھا جارہا ہے کہ کُسمبا روڈ پر دن اور رات کے اوقات میں مسلسل بڑی گاڑیوں، مال ٹرک، ٹریلا اور دیگر ہیوی لوڈیڈ گاڑیوں کی آمد ورفت میں اضافہ ہوا ہے۔

کسمبا روڈ کے اطراف لاکھوں کی آبادی ہے اور یہ روڈ جونا آگرہ روڈ کے بعد شہر کی دوسری سب سے اہم شاہراہ ہے۔ اس روڈ کے بیچ ڈیوائڈر بنادیا گیا ہے جس سے سڑک مزید خراب ہوگئی ہے۔ اگر ایک جانب سے کوئی ایک مال گاڑی آجائے تو راستہ بلاک ہوجاتا ہے، جس سے روڈ پر پیدل چلنا دشوار ہوگیا ہے۔ وہاں سے روزانہ دن کے اوقات میں سینکڑوں بڑی گاڑیوں کا گزر ہورہا ہے جس سے حادثات ہوسکتے ہیں۔

اس علاقے کے فعال نوجوان ایم ڈی ایف کے اہم رکن سوشل ورکر قطب الدین عرف ببو ماسٹر نے اس مدعے پر کارپوریشن، پولس انتظامیہ اور میڈیا کو اس جانب مسلسل توجہ دلائی۔

اس سلسلے میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی ٹیم کے ہمراہ ببو ماسٹر نے کارپوریشن کمشنر کو پیر کے روز ایک میمورنڈیم پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details