اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: رضوان بیٹری والا نے کلکتہ بجلی کمپنی سے نمائندگی کی - کمپنی انہیں بجھانے کی کوشش نہ کرے

کورونا اور لاک ڈاؤن کے ماحول میں مالیگاؤں شہر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھنے والی پاورلوم صنعت تقریباً دم توڑنے کے دہانے پر ہے۔

مالیگاؤں: رضوان بیٹری والا نے کلکتہ بجلی کمپنی سے نمائندگی کی
مالیگاؤں: رضوان بیٹری والا نے کلکتہ بجلی کمپنی سے نمائندگی کی

By

Published : Apr 22, 2021, 2:17 PM IST

ماہ رمضان اور ایام عید کے پیش نظر شہر میں لاک ڈاؤن بڑی مصیبت کا باعث ہے۔ ایسے تباہ کن حالات میں کلکتہ پاور سپلائی کمپنی کی جانب سے گزشتہ کچھ مہینوں سے شہر میں کبھی غریبوں کا‌ یا کبھی بنکروں کا مبینہ طور پر بلا وجہ میٹر تبدیل کرنے اور بنکروں سے من مانی بل مانگنے کی شکایت رضوان بیٹری والا کو موصول ہورہی تھی جس کی وجہ سے شہر کی عوام میں تشویش کا ماحول تھا اور یہی وجہ ہے کہ اب عوام میں کلکتہ کمپنی کے خلاف غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

شہر کے متعدد لوگوں کا الزام ہے کہ کلکتہ کمپنی من مانا بل وصول کررہی ہے اور غیر ضروری میٹر تبدیل کررہی ہے جس کی معلومات رضوان بیٹری والا کو خود بنکروں نے فون کے ذریعے دی۔



اس کے بعد رضوان بیٹری والا "دی اسکیر " کمپنی جو کلکتہ کمپنی کی شاخت ہے وہاں پہنچے اور کلکتہ کمپنی کے اعلیٰ افسران کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کی، اس میٹنگ میں رضوان بیٹری والا نے افسران سے درخواست کی اور شہر کے ناگفتہ حالات سے واقف کرایا اور کہا کہ اب اس قسم کا معاملہ دوبارہ سامنے نہ آئے ورنہ کمپنی کے خلاف بڑی تحریک شروع کی جائے گی۔



مزید انہوں نے بنکروں کے مسائل پر کہا کہ بنکر شہر کے چمکتے ستارے ہیں آپ کی کمپنی انہیں بجھانے کی کوشش نہ کرے ورنہ ہم ہمارے انداز میں آپ سے بات کریں گے۔ بہر حال رضوان بیٹری والا نے کلکتہ کمپنی کی جانب سے بنائے گئے من مانی بل کو آدھا کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے بنکروں کی جانب سے زبردست نمائندگی کی، جس پر بنکروں نے رضوان بیٹری والا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی کے شانہ بشانہ چلنے کی یقین دہانی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details