پریس کانفرنس میں پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے کہا کہ 22 مارچ 2020 سے جاری لاک ڈاؤن اور کورونا وبا کے سبب تقریباً تمام تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔ جس کے سبب طلباء کے سامنے بے شمار مسائل پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ مسائل تو بے شمار ہیں۔ تاہم سی سی آئی نے چند اہم اور غیر معمولی مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ اور ان مسائل کے حوالے سے مختلف عنوانات پر ضلعی سطح پر سیمینار اور ویبینار کا انقعاد کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
عبدالمجید صدیقی نے چند عنوانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طلباء کے اسکول ترک کرنے کا مسئلہ، تدریسی سرگرمیوں میں جدید آلات کا استعمال کتنا مفید کتنا مضر؟ اس کے علاوہ حکومت مہاراشٹر کے ذیلی ادارے (Scert) نے برج کورس ترتیب دیا ہے۔ اس سے طلباء کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی؟
انہوں نے کہا کہ ان تینوں مسائل کے حل کے لئے جہاں انتظامیہ اور اساتذہ کو آگے آنا چاہیے۔ وہیں سرپرست کو بھی اس تحریک میں شامل ہونا ہوگا۔