اردو

urdu

ETV Bharat / state

Board of Directors of Janata Bank: جنتا بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز الیکشن کے پیش نظر پریس کانفرنس - جنتا بینک تعمیری محاذ کے امیدوار

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جنتا کوآپریٹیو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا 5 سالہ انتخاب 26 مارچ بروز سنچر کو ہونے جا رہا ہے۔ اس الیکشن میں دونوں محاذ کے امیدواروں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس ضمن میں تعمیری محاذ کی جانب سے پریس کانفرنس کا جنتا بینک آفس میں منعقد کی گئی۔ Janata Cooperative Bank Malegaon

Board of Directors of Janata Bank
Board of Directors of Janata Bank

By

Published : Mar 24, 2022, 6:44 PM IST

جنتا کوآپریٹیو بینک بورڈ آف ڈائریکٹر کے 5 سالہ انتخاب کے لیے تعمیری محاذ کے امیدوار کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ اپوزیشن نے عوام کو گمراہ کیا ہے اس لیے ان کی تمام بدعنوانیوں کو بے نقاب کر کے ان پر کارروائی کی جائے گی۔ Board of Directors of Janata Bank اس موقع پر جنتا بینک بورڈ کمیٹی کے ذمہ دار ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے تعمیری محاذ کی کارکردگی اور مستقبل کے عزائم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بینک کا اسٹاف دن و رات محنت کرتا ہے کہ کسی طرح سے صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ تعمیری محاذ نے جنتا کوآپریٹیو کے 10 تجربہ کار چہروں کے ساتھ 5 نئے چہرے کو بھی امیدواری کے لیے نامزد کیا ہے جن کا انتخابی نشان ہوائی جہاز ہے۔

جنتا بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز

اس دوران جنتا کوآپریٹیو بینک کے موجودہ چیئرمین انصاری علیم الدین ناز نے اپوزیشن بنکر محاذ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کو گمراہ کرنے کے لیے دو ناموں کا استعمال کرتے ہے کبھی بنکر محاذ تو کبھی تعمیری محاذ کے ناموں سے عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ علیم الدین ناز نے اپوزیشن کے ایک ایک امیدوار کی بدعنوانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سب پر قانونی کارروائی کی جائے اور بینک کا ایک ایک پیسہ وصول کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس الیکشن کی ووٹنگ 26 مارچ بروز سنیچر 2022 کو رونق آباد میں واقع ڈاکٹر محمد رحمانی گرلس ہائی اسکول میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ اس پولنگ بوتھ میں ایک سے دو ہزار تک رائے دہندگان کی ووٹنگ کا نظم رہیگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details