اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں شہر کے تمام پاورلوم کارخانے بند، مزدور طبقہ ناراض

مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر مالیگاؤں میں ان دنوں پاور لوم مندی کا عذر پیش کر کے شہر کے بنکروں نے 6 روزه پاور لوم بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مالیگاؤں شہر کے تمام پاورلوم کارخانے بند، مزدور طبقہ ناراض
مالیگاؤں شہر کے تمام پاورلوم کارخانے بند، مزدور طبقہ ناراض

By

Published : Nov 15, 2020, 12:53 PM IST

دیکھا جائے تو شہر کی معاشی حالت کا دار و مدار پاور لوم صنعت پر ہے۔گزشتہ دنوں لاک ڈاؤن اور معاشی پریشانی کے بعد اب اچانک دیوالی کا عذر پیش کرکے شہر کے تمام پاور لوم کو بند کردیا گیا جس کے سبب شہر کے مزدور طبقے میں کافی ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔

مالیگاؤں میں بے شمار پاورلوم مزدور ہیں جو روز کماتے ہیں۔ پہلے ہی لاک ڈاؤن کے باعث شہر کا مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔جب بھی شہر میں پاورلوم بند کئے جاتے ہیں تو اس کی بھر پائی غریب مزدوروں کو کرنی پڑتی ہے۔

مالیگاؤں شہر کے تمام پاورلوم کارخانے بند، مزدور طبقہ ناراض

یہاں یہ تذکرہ بجا نہ ہوگا کہ یہاں کے بنکر حضرات صرف اپنے مفاد کے لیے بند کے فیصلے لیتے ہیں۔ان دنوں جب 6 روز شہر کے پاور لوم بند ہیں تو کیا کوئی سیٹھ اپنے مزدور کو کھوٹی دے رہا ہے۔مزدوروں کا اس معاملے میں کہنا ہیکہ ہم ان 6 دنوں کی بھر پائی کیسے کریں گے۔

گزشتہ شب نورنگ کالونی 80 فٹ روڑ پر حبيب الانس پر تمام بنکر، دیورس، کاریگر اور عام شہریان کی ایک ہنگامی میٹنگ رکھی گئی.جس میں کاروبار کے متعلق کچھ اہم اور ضروری فیصلے لیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details