اردو

urdu

By

Published : May 21, 2020, 10:26 AM IST

ETV Bharat / state

'عید سے قبل مزدوروں کا حق ادا کیا جائے'

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر مالیگاؤں میں پاورلوم مزدور مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے حد درجہ پریشان ہو چکے ہیں۔ مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ کاروبار جلد از جلد شروع کیا جائے یا پھر انہیں پاورلوم مالکان کی طرف سے کچھ نہ کچھ تنخواہ بطور کھوٹی اورسالانہ بونس (حق رضا) کے طور پر دی جائے۔

پاورلوم مزدوروں کو عید سے پہلے کھوٹی و بونس دیا جائے
پاورلوم مزدوروں کو عید سے پہلے کھوٹی و بونس دیا جائے

مالیگاؤں میں پاورلوم مزدوروں کے مسائل پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے پاورلوم مالکان و بنکر حضرات سے اپیل کی ہے کہ عید سے پہلے مزدوروں کا حق ادا کر دیا جائے ورنہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مزدوروں کے ساتھ کاروبار مکمل بند اور پاورلوم مالکان کے خلاف لاک ڈاؤن تحریک شروع کریں گے۔

پاورلوم مزدوروں کو عید سے پہلے کھوٹی و بونس دیا جائے

شیخ آصف نے کہا کہ مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاورلوم مزدور پریشان ہے اور حالات اتنے سنگین ہوچکے ہیں کہ فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ مزدوروں کے گھر میں راشن بھی ختم ہوچکا ہے نیز کاروباربند کی وجہ سے بے روزگاری بھی بڑھ گئی ہے، اسی لیے ریاستی مرکزی حکومت کاربار شروع کرنے کی اجازت دے تاکہ حالات بہتر ہوسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details