آل مالیگاؤں پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محمد مستقیم اور ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری نے پاورلوم صنعت سے وابستہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
پریس کانفرنس میں آل مالیگاؤں پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کے روح رواں محمد مستقیم نے کہا کہ موجودہ مندی کے حالات میں شہر کے کاروبار کو بند رکھنے کا فیصلہ شہر کی نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ طور پر لیا۔ لیکن کچھ دنوں تک اتحاد کے ساتھ پاور لوم بند بھی رکھا گیا مگر اتحاد کو توڑنے کے لیے پولیس انتظامیہ نے بنکروں پر دباؤ بنایا اور نہ چاہتے ہوئے بھی بند کے فیصلے کو واپس لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے یہ طے کر لیا جائے کہ شہر میں پاور لوم سے منسلک سبھی تنظیمیں کو متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہیے۔
مالیگاؤں: پاور لوم کے ذمہ داران کے انتشار سے اتحاد ٹوٹنے کا اندیشہ - انتشار کے شکار
مہاراشٹر کے صنعتی شہر مالیگاؤں کے پاور لوم سے جُڑے لوگ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن سے معاشی طور پر کمزور ہوئے ہیں۔ اسے لے کر وہ اپنی بات حکومت تک پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ایسوسی ایشن میں اتحاد باقی نہیں ہونے سے وہ ناکام ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس میں کیا گیا۔
مالیگاؤں: پاور لوم کے ذمہ داران کے انتشار سے اتحاد ٹوٹنے کا خدشہ
مزید پڑھیں: ممبئی: قربانی کے لیے بکرا تاجروں نے لگایا علاقائی بازار
انہوں نے کہا کہ جنتادل سیکولر کے رہنما نہال احمد کے وقت میں 23 دن پاورلوم بند کی تحریک کامیاب کی گئی تھی، لیکن آج کی تحریک سے مسئلے کا حل نہیں نکلا اور نہ حکومت پر کوئی دباؤ بنا۔ خلیل احمد انصاری نے کہا کہ حکومت کو اصل مسئلہ سمجھانے میں بنکر تنظیمیں اور مقامی نمائندے ناکام ہوگئے ہیں۔