اردو

urdu

مالیگاؤں پاورلوم صنعت بحران کا شکار

ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر مالیگاؤں کی پارچہ بافی صنعت مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح سے متاثر ہوچکی ہے، پاورلوم صنعت پر مندی کے کالے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

By

Published : May 13, 2020, 9:13 PM IST

Published : May 13, 2020, 9:13 PM IST

image
image

مالیگاؤں شہر کا سارا دارومدار پاورلوم صنعت پر ہی منحصر ہے کیونکہ شہر میں زیادہ تر غریب مزدور طبقہ پاورلوم صنعت سے منسلک ہے نیز دوسرے کاروبار بھی اسی سے منسلک ہیں۔

پاورلوم بنکر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف الیاس نے بیان دیا ہے کہ انھوں نے کلیکٹر سے لیکر وزیر اعلیٰ تک اس تعلق سے بات چیت کی۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے پاورلوم صنعت لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہی ہے اور مزدور طبقہ کے ساتھ پاورلوم مالکان بھی پریشان ہیں۔

پاورلوم صنعت مسلسل لاک ڈاؤن کے سبب بحران کا شکار

حاجی یوسف الیاس نے بتایا کہ جب تک راجستھان، بنگال اور گجرات کے کپڑا پروسیسنگ ملس اور مارکیٹس شروع نہیں ہوتے ہیں تب تک شہر مالیگاؤں میں پاورلوم صنعت بھی شروع نہیں ہوسکتی ہے

انھوں نے کہا کہ ابھی سب سے بڑا مسئلہ نقد رقم، سوت کی خریداری، ٹرانسپورٹ اور پروسیسنگ کا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details