ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گائے کی غیر قانونی جانوروں کی اسمگلنگ کو روکنے کیلیے پولیس مسلسل کاروائی کرتی نظر آرہی ہے اور لاکھوں روپئے کی مالیت کے جانور اور گاڑیاں بھی برآمد کر رہی ہے،گزشتہ روز ایڈیشنل ایس پی کے خصوصی دستے نے ہیرا پورہ علاقے میں لکی ہال کے پاس سے تین پک اپ گاڑیاں ضبط کیا ہے ضبط کی گئی گاڑیوں میں سے گائے کی نسل کے 12 جانور بھی برآمد کیے ہیں۔
موصول اطلاعات کے مطابق جانوروں کی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار بتائی جا رہی ہے اور تینوں، مالیگاؤں پولیس نے کل 11 لاکھ 5 ہزار کی مالیت ضبط کی ہے۔