اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: عیدالاضحی کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کا پیدل مارچ - عید الاضحیٰ

عیدِ قرباں کے پیش نظر شہر میں پولیس انتظامیہ نے سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا ہے اور لوگوں کو احتیاط کے ساتھ عید منانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Malegaon Police marched in view of Eid-ul-Adha
مالیگاؤں: عیدالاضحی کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کا پیدل مارچ

By

Published : Jul 21, 2021, 9:59 AM IST

ملک کے دیگر حصوں کی طرح مالیگاؤں میں عید عیدالاضحیٰ سادگی کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وہیں، عید الاضحیٰ پر کسی بھی طرح کی بد نظمی یا لاپرواہی نا ہوں اس لئے انتظامیہ مستعد ہے۔

اس تعلق سے آج مقامی پولیس انتظامیہ کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی اور ان کی معاونین میں ڈی وائے ایس پی لتا دھونڈے کے ساتھ ساتھ تمام پولیس اسٹیشنوں کے انچارج اور پولیس اہلکاروں نے شہر کے اہم شاہراہوں اور مقامات کا پیدل مارچ کیا۔

مالیگاؤں: عیدالاضحی کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کا پیدل مارچ

ایڈیشنل ایس پی کی قیادت میں اس پیدل مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز پولیس کنٹرول روم سے ہوا۔ شہر کی اہم شاہراہوں اور مقامات سے ہوتے ہوئے پولیس کنٹرول روم پر اس مارچ کا اختتام ہوا۔اس سے قبل کنٹرول روم میں ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے عیدالاضحی سے متعلق گائیڈ لائن کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان شہر کے ساتھ ساتھ نمائندہ جماعتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن و ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نمازعیدالاضحی اور سنت ابراھیمی اپنے گھروں میں ہی ادا کرنے کا اہتمام کریں۔اور صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ اس موقع پر سوشل ڈسٹینسنگ قائم کرکے قربانی کے بعد جانوروں کی آلائش وغیرہ رہائشی علاقوں سے باہر لے جاکر پھینکنے کا نظم بناکر ملت اسلامیہ کارپوریشن انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید پڑھیں:


اس کے علاوہ ڈیوٹی پر معمور کئے گئے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اطراف ان تمام چیزوں پر توجہ دیں، کسی بدنظمی کی صورت میں اپنے اعلی افسران کو اس کی اطلاع دیں اور ان کی رہنمائی میں مناسب اقدامات کریں۔ڈیوٹی کے وقت موبائل کا استعمال نہ کریں اور نہ بیٹھ کر بات چیت کریں۔بلکہ پوری ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔واضح رہے کہ آج شام پولیس انتظامیہ نے پولیس کنٹرول روم سے ایک پیدل مارچ نکال کر شہر کے مختلف مقامات اور چوک چوراہوں پر عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details