اردو

urdu

ETV Bharat / state

Babri Masjid Demolition Anniversary بابری مسجد شہادت کی برسی کے پیش نظر پولیس انتظامیہ مستعد - بابری مسجد کی انہدامی کارروائی

بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے پیش نظر مالیگاؤں شہر میں پولیس کنٹرول روم میں امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سرکردہ نمائندوں اور اعلیٰ افسران نے شرک کی۔ Babri Masjid Demolition Case

Babri Masjid Demolition Anniversary
بابری مسجد شہادت کی برسی کے پیش نظر میٹنگ

By

Published : Dec 4, 2022, 10:48 PM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں 6 دسمبر بابری مسجد کی برسی کے پیش نظر پولیس کنٹرول روم میں پولیس انتظامیہ اور امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں امن کمیٹی کے ذمہ داران اور پولیس محکمہ کے اعلی افسران نے 6 دسمبر سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ Babri Masjid

ایڈیشنل ایس پی گنگا دھر راؤ بھارتی

اس موقع پر شہر کے ایڈیشنل ایس پی گنگا دھر راؤ بھارتی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'آئی جی شیکھر پاٹل اور ضلع ایس پی شاہ جی امپ کے حکم پر 6 دسمبر کے پیش نظر امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ پہلے مالیگاؤں شہر میں افواہوں کے سبب کئی معاملات رونما ہوچکے ہیں اس لیے سوشل میڈیا پر پولیس کی خاص نظر ہے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے افواہ پھیلانے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

گنگا دھر راؤ بھارتی نے مزید کہا کہ '6 دسمبر بابری مسجد کی برسی کے مد نظر شہر کے اہم علاقوں اور چوک چوراہوں پر پولیس کی جانب سے اضافی بندوبست رکھا جائے گا جبکہ پولیس محکمہ کے خفیہ اسکوڈ کو بھی مستعد کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کل کے روز شہر کی اہم شاہراہوں سے پولیس روٹ مارچ بھی کیا جائے گا۔ جرائم پیشہ افراد کو بھی پولیس کی جانب سے نوٹس دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے شہریان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 6 دسمبر کو امن و امان قائم رکھے اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details