شہر مالیگاؤں میں نشیلی ادویات کے بڑھتے استعمال اور نقل و حمل کو روکنے کے لیے پولیس مسلسل کاروائی کرتی نظر آرہی ہے.اور لاکھوں روپے مالیت کے نشیلی ادویات بھی برآمد کر رہی ہے۔
گزشتہ روز ایڈیشنل ایس پی کے خصوصی دستے نے شہر کے مختلف مقامات سے نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والے افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی نشیلی ادویات کو برآمد کیا ہے۔
اس تعلق سے ایڈیشنل ایس پی نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ شہر مالیگاؤں میں منشیات اور نشہ آور ادویات کا غیر قانونی استعمال کرنے والے افراد کی تعداد کئی ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ آج شہر میں بڑھتے جرائم خودکشی اور حادثات نشہ آور اشیاء کی وجہ سے ہی رونما ہورہے ہیں۔کوئی بھی نشہ انسان کی ذہنی کیفیات اور رویوں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان کے استعمال سے ذہنی و جسمانی تکالیف اپنی شدت کھو دیتی ہیں۔