اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاوں پولیس انتظامیہ کی جانب سے پاورلوم تنظیموں کو نوٹس

اگر کسی شخص یا پاورلوم تنظیموں کی جانب سے زبردستی پاورلوم کارخانہ بند کروانے کی شکایات موصول ہوتی ہیں تو پولیس کی جانب سے ایسے افراد اور تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ہوگی کارروائیmalegaon
malegaon

By

Published : Jun 21, 2021, 9:24 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی بُنکر تنظیموں کی جانب سے مختلف مطالبات کے سلسلے میں 22 جون بروز منگل سے شہر کی پاورلوم صنعت کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر شہر کی کئی پاورلوم تنظیموں نے حمایت کا اعلان بھی کیا ہے لیکن اسکے برعکس شہر کی مزدور یونین بھی مزدوروں کی تنخواہ کے معاملے میں میدان میں آگئی ہیں۔

اس درمیان شہر میں پاورلوم بند کرنے کے فیصلے کے تعلق سے کسی طرح کا کوئی تنازع پیدا نہ ہو اس مقصد کے تحت پولیس انتظامیہ کی جانب سے معقول پولیس بندوبست بھی کیا جائے گا۔

وہیں آج شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی کی جانب سے ایک پریس نوٹ جاری کی گئی جس میں 22 جون سے غیر معینہ مدت بند تک ہونے والے پاورلوم کارخانوں کے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے ہدایت دی گئی ہے کہ پاورلوم کاروبار بند کے دوران کسی بھی کارخانے کو جبراً بند کروانے کی کوشش نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں: عیدالاضحیٰ سے متعلق رکن اسمبلی کی اپیل

نوٹس میں لکھا گیا ہے 'اگر کسی شخص یا پاورلوم تنظیموں کی جانب سے زبردستی پاورلوم کارخانہ بند کروانے کی شکایات موصول ہوتی ہیں تو پولیس کی جانب سے ایسے افراد اور تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس تعلق سے پولیس انتظامیہ کی جانب سے شہر کی تمام پاورلوم تنظیموں کو ایک نوٹس دی جا چکی ہے۔ لہٰذا پاورلوم بند کے دوران پولیس انتظامیہ کا تعاون کریں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details