مالیگاؤں میں سول ہسپتال اور جیون ہسپتال میں کورونا مریضوں کا علاج مکمل بند ہوچکا ہے۔
مالیگاؤں میں طبی عملہ کی کمی پونے شہر کی جین سنگٹھنا پونہ کی جانب سے 12 ایمرجنسی ایمبولنس دی گئی تھیں لیکن اب تک اس ایمبولینس کے لئے نہ ڈاکٹر ہے اور نہ ہی کوئی ڈرائیو ہے۔
کارپوریشن کی جانب سے پچاس ڈاکٹرز اور دیگر میڈیکل اسٹاف کی عارضی بھرتی نکالی گئی تھی لیکن ابھی تک صرف چار ڈاکٹرز کی عرضی موصول ہوئی ہے۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے ان باتوں کی معلومات فراہم کی۔
مالیگاؤں میں طبی عملہ کی کمی ایک طرف مالیگاؤں میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہیں دوسری جانب میڈیکل عملہ اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث تشویش ناک صورتحال بنی ہوئی ہے۔
مالیگاؤں میں طبی عملہ کی کمی بی جے پی کے ایم پی سبھاش بھامرے نے وزیر اعلی سے مالیگاؤں شہر کو فوج کے ہاتھوں میں دینے کا مطالبہ کیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مالیگاؤں میں میڈیکل ایمرجنسی کی شدید ضرورت ہے۔