اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: مسلمان سادگی سے عید الاضحیٰ منائیں: عبدالحمید ازہری - مالیگاوں ای ٹی وی بھارت خبر

عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں عیدالاضحیٰ کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے رہنمایانہ خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ کل جماعتی تنظیم کا کہنا ہے کہ تہوار کے مدنظر جو گائڈ لائنز جاری کی گئی ہیں، اس سے مسلمان مایوس نہ ہوں۔

مسلمان سادگی سے عید الاضحی منائیں
مسلمان سادگی سے عید الاضحی منائیں

By

Published : Jul 15, 2021, 11:22 AM IST


عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر گذشتہ کل کل جماعتی تنظیم اور پولیس اہلکاورں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں صفائی اور نظم و نسق کی صورتحال سمیت دیگر کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا عبدالحمید ازہری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر عوامی تقاریب پر وقتی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حالات کے پیش نظر قربانی کرنا بھی دشوار ترین مرحلہ بن گیا ہے۔ لیکن چونکہ قربانی ایک اہم عبادت ہے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل جانور کی قربانی ہے۔ جس کا کوئی بدل نہیں ہوسکتا۔

مسلمان سادگی سے عید الاضحی منائیں


اس کے پس منظر میں حکومت مہاراشٹر نے عیدالاضحیٰ اور عوامی تقاریب کے لئے گائڈ لائنز مرتب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی تنظیم عوام سے اپیل کرتی ہے کہ مسلمان سادگی کے ساتھ عیدالاضحٰی کا تہوار منائیں اور دینی مدارس کا خصوصی خیال رکھیں۔


انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سماجی فاصلہ کا لحاظ کرتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور قربانی کے بعد جانوروں کے فضلہ کو رہائشی علاقوں سے باہر لے جاکر پھینکنے کا انتظام کریں۔


مولانا عبدالحمید ازہری نے مزید کہا کہ اس سال میونسپل کارپوریشن عارضی سلاٹر ہاؤس کا نظم نہیں کرے گی۔ جس سے ماضی میں کم وقت میں صاف صفائی کا کام ہو جاتا تھا۔

موجودہ صورت حال میں کل جماعتی تنظیم کارپوریشن سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ صاف صفائی کا ایسا نظم کرے کہ قربانی کے جانور کا فضلہ آبادی سے دور پھینکا جائے۔ شہر میں گندگی اور غلاظت نہ پھیلے اس بات کا خاص خیال رکھیں۔


انہوں نے کہا کہ اب صورتحال یہ ہے کہ مدارس کے ذمہ داران بھی چمڑا اٹھانے سے گریز کررہے ہیں۔ اس لئے کل جماعتی تنظیم دینی مدارس کی بقاء اور استحکام کے لیے مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ قربانی کرنے والے حضرات مدارس کو اپنی بساط کے مطابق صدقات و عطیات سے نوازیں اور رسید بنوائیں۔



ABOUT THE AUTHOR

...view details