اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میونسپل ہیلتھ آفیسر کا تبادلہ - مالیگاؤں نیوز

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں تعینات میونسپل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کا تبادلہ کر دیا گیا اور اب انکی جگہ ڈاکٹر ہیمنت گڈھری عہدے سنبھالیں گے۔

میونسپل ہیلتھ آفیسر کا تبادلہ
میونسپل ہیلتھ آفیسر کا تبادلہ

By

Published : Jun 10, 2021, 5:42 AM IST

مالیگاؤں میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی نے معلومات دی کہ گزشتہ کئی روز سے نجی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں سے زائد بل کی وصولی کئے جانے کے معاملے میں شیوسینا لیڈر سنیل دیورے نے ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کو معطل کرنے کی مانگ کی تھی جس کے بعد ان کا تبادلہ کر دیا گیا اور اس عہدے پر کارگزار ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہیمنت گڈھری کی تقرری عمل میں آئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کو ہیلتھ آفیسر کے عہدے سے ہٹائے جانے پر میونسپل کارپوریشن حلقوں میں بے چینی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

اس تعلق سے ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے نے کہا کہ انہوں گھریلو مصروفیات کے سبب میونسپل کمشنر کو مکتوب دیا کہ انہیں اس پوسٹ پر اور زیادہ دن کام نہیں کرنا اس لیے انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جسے کمشنر نے قبول کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details