چند برس قبل مالیگاؤں شہر کے اطراف میں 10 کلومیٹر کے دائرے میں پہاڑیاں اور گھنے جنگل نظر آتے تھے لیکن آہستہ آہستہ اطراف کی پہاڑیاں، ڈبر(پتھر) مورم اور زمین پلاٹ کی خرید و فروخت کرنے والوں نے ختم کرنی شروع کردی۔
مالیگاؤں کے اطراف میں سب سے پہلے جنگلات ختم ہوئےاور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ جنگلاتی علاقے رہائشی علاقوں میں تبدیل ہونے لگے اور اب پہاڑوں کو بھی میدانی علاقے میں تبدیل کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔