اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: غیر مسلم ڈاکٹروں کا مسلم مریضوں کے ساتھ تعصب - non corona muslim patients

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب شہر کے مسلمانوں کے ساتھ اسی بناء پر تعصب برتا جارہا ہے۔

غیر مسلم ڈاکٹروں کا مسلم مریضوں کے ساتھ تعصب
غیر مسلم ڈاکٹروں کا مسلم مریضوں کے ساتھ تعصب

By

Published : May 4, 2020, 11:54 AM IST

مالیگاؤں شہر سینٹرل کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شہر کے غیر کورونا مسلم مریضوں کا علاج مالیگاؤں آوٹر حلقہ کے غیر مسلم ڈاکٹرز نہیں کر رہے ہیں۔

حالانکہ گزشتہ روز ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے یہ حکم جاری کیا تھا کہ شہر کے تمام نجی ہسپتالوں کو جاری کیا جائے اور دیگر مریضوں کا علاج شروع کیا جائے۔

غیر مسلم ڈاکٹروں کا مسلم مریضوں کے ساتھ تعصب

نیز مالیگاؤں شہر کے 152 نجی ہسپتالوں نے تحریری بیان دیا تھا کہ وہ ہسپتال جاری کر رہے ہیں لیکن اب مالیگاؤں آوٹر کے غیر مسلم ڈاکٹرز مالیگاؤں کے مسلم مریضوں کا علاج کرنے سے منع کر رہے ہیں۔

مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ عوام بھی کارپوریشن پولس اور ڈاکٹروں کے ساتھ مکمل تعاون پیش کریں ورنہ حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جائیں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details