ماہِ شعبان کے نصف میں شب برأت کے موقع پر شہر مالیگاؤں میں بڑی تعداد میں مسلمانان شہر اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے قبرستان جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شہر کے قبرستانوں میں بجلی سپلائی و لائٹ کے انتظامات کو قبل از وقت درست کرنے کی غرض سے بجلی سپلائی کمپنی کے افسران و کارکنان کے ہمراہ رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے سمکسیر و بڑا قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے فوری طور پر خراب کنڈکٹر و لائن کو کھڑے ہوکر تبدیل کروایا۔
اس تعلق سے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے بتایا کہ ان دنوں شہر کے دیگر قبرستانوں کے ساتھ شیعہ قبرستان میں بھی شب برأت کے تناظر میں سہولیاتی کام جاری ہیں اور اب جمعہ کے روز عائشہ نگر و بوہرہ قبرستان میں بھی لائن و کنڈکٹر درست کرنے کا کام کیا جائے گا۔