اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: رکن اسمبلی کا راشن دکانداروں کو سخت انتباہ - مالیگاوں ای ٹی وی بھارت خبر

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انہوں نےغریب عوام کو ملنے والے راشن کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

دکانداروں کو سخت انتباہ
دکانداروں کو سخت انتباہ

By

Published : Jul 5, 2021, 4:08 AM IST


پریس کانفرنس میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے غریب عوام کی سہولت کیلئے راشن دکانوں کے ذریعے راشن فراہم کرنے کا ایک نظام بنایا ہے۔

گزشتہ سال کورونا وبا کے سبب کاروبار شدید طور پر متاثر ہوگئے تھے۔جس کی وجہ سے ہزاروں افراد فاقہ کشی کا شکار ہوگئے تھے۔

راشن دکانداروں کو سخت انتباہ

انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام تکا لیف کو محسوس کرتے ہوئے وہ مسلسل کئی مہینوں سے کوشش کررہے ہیں کہ غریب عوام کو راشن دکانوں سے پوری اشیاء دی جائے۔

مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ شہر میں کچھ راشن دکاندار عوام کا استحصال کرتے ہیں۔

جتنا راشن ایک راشن کارڈ ہولڈر کو مقرر ہے اس سے کم راشن دیتے ہیں۔اور پورا راشن دینے میں ٹال مٹول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پرانت آفیسر اور ایف ڈی او کی جانب سے ایک فارم تیار کیا گیا ہے۔اس فارم میں راشن کارڈ ہولڈر کا پورا نام اور راشن دکانوں سے ملنے والی دیگر تمام اشیاء کی معلومات دی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ سابق رکن اسمبلی نے اپنے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ بنکروں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے انھیں خود راشٹروادی بھون کی 43 سیڑھیاں چڑھ کر آنا ہوگا۔تب وہ سوچیں گے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں :مالیگاؤں: ایم ڈی ایف کی جانب سے راشن کٹ کی تقسیم

موجودہ رکن اسمبلی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ زمین پر کام کرنے والے رہنماء ہے اور اس بات کو عوام اچھی طرح جانتی ہے۔

اس لئے پاورلوم صنعت سے منسلک تمام افراد کو ان کے دفتر پر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ خود ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ان کے پاس جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details