دستور ہند بچاو کمیٹی کے کنوینر سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا عمرین محضوظ رحمانی نے شہیدوں کی یادگار قدوائی روڈ پر دوپہر ایک بجے عوام سے خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قانون کو ختم کرے۔ مولانا نے تمام سیاسی، سماجی، ملی فلاحی تنظیموں کے افراد کے علاوہ برادران وطن کے نمائندہ افراد کا احتجاج میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سب سے پہلے قائد مجلس اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں بل کی نقل کو پھاڑ کر احتجاج کیا تھا۔ آج ہم اس قانون کو رد کرتے اور حکومت کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں یہ قانون نا قابل قبول ہے۔