اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maulana Umrain Mahfooz Rahmani نئی نسل کو بچانا ہے تو برائیوں کو مٹانا ہوگا - ردو میڈیا سینٹر پر ایک پریس کانفرنس منعقد

مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے مالیگاؤں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج کو محفوظ اور روشن خیال بنانے کے لیے برائیوں کو ہی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ Maulana Umrain Mahfooz Rahmani

نئی نسل کو بچانا ہے تو برائیوں کو مٹانا ہوگا
نئی نسل کو بچانا ہے تو برائیوں کو مٹانا ہوگا

By

Published : Sep 26, 2022, 6:41 PM IST

مالیگاوں:مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ادارہ صوت الاسلام کی جانب سے سماج سدھار مہم کے تحت اردو میڈیا سینٹر پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے اس کانفرنس کے دوران نشہ، قتل خودکشی اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے مختلف اقدامات کی تفصیلات پیش کی۔ Maulan Umarain Mehfoz Rahmani Address Press Conference On Crime And Other Social Injustice In The Society In Malegaon

نئی نسل کو بچانا ہے تو برائیوں کو مٹانا ہوگا

اس موقع پر ادارہ صوت الاسلام کے صدر و مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ خودکشی کے واقعات کی روک تھام کیلئے شہری سطح پر بیت المال کمیٹی کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس بیت المال کمیٹی کے ذریعہ پریشان حال، نادار لوگوں کی امداد کی جائے گی ۔ بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا جائے گا جس پر پریشان کن افراد رابطہ قائم کرسکیں گے۔ شہر و مضافات کے تقریبا دوسو مقامات پر کارنرمیٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جبکہ خطاب جمعہ میں خودکشی کے اسباب اور ان کے حل جیسے موضوعات پر مصلیان کی رہنمائی فرمائیں جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Rajnath on PoK پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا، راجناتھ

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سماجی خرابیاں اور برائیوں کو روکنے کیلئے پولیس انتظامیہ کا دباؤ بھی ضروری ہے خاص طور پر نشہ آور اشیاء کی درآمد پر روک لگانا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ مولانا نے بتایا کہ مالیگاؤں میں فوڈ ڈرگ محکمے کی برانچ قائم کروانے کیلئے انہوں نے وزیراعلی اور نائب وزیراعلی کو ایک مطالباتی خطوط بھی روانہ کیا ہے۔ Maulana Umrain Mahfooz Rahmani Address Press Conference On Crime And Other Social Injustice In The Society In Malegaon

ABOUT THE AUTHOR

...view details