مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے ٹینشن چوک علاقے میں واقع پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے مقامی دفتر کو ضلع کلکٹر کے احکامات پر پولیس اور محصول محکمہ کے افیسران نے سیل کردیا۔ اور پی ایف آئی دفتر کے باہر پولیس فورس بھی تعینات کردی گئی۔ جبکہ اس سلسلے میں دفتر کو نوٹس بھی دیا گیا ہے۔ اس لیے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے علاوہ مقامی پولیس بھی پی ایف آئی کے خلاف کارروائی کرتی نظر آرہی ہے۔ Malegaon office of Popular Front of India sealed
Govt Ban on PFI مالیگاؤں میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا مقامی دفتر سیل، پولیس تعینات - پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا دفتر سیل کردیاگیا
ضلع کلکٹر نے مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ نوٹیفکیشن 8 کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا مالیگاؤں کا دفتر سیل کرنے کے احکامات پرانت آفیسر کو دیا گیا۔ جس کے بعد پرانت آفیسر اور ایڈیشنل ایس پی کی موجودگی میں پولیس اور محصول محکمہ کے آفیسران نے مشترکہ کارروائی کو انجام دیتے ہوئے دفتر کو سیل کردیا۔ کوئی ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہو اس لیے دفتر کے باہر پولیس فورس تعینات کردی گئی۔Malegaon office of Popular Front of India sealed
تفصیلات کے مطابق ضلع کلکٹر نے مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ نوٹیفکیشن 8 کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا مالیگاؤں کا دفتر سیل کرنے کے احکامات پرانت آفیسر کو دیا گیا۔ جس کے بعد پرانت آفیسر اور ایڈیشنل ایس پی کی موجودگی میں پولیس اور محصول محکمہ کے آفیسران نے مشترکہ کارروائی کو انجام دیتے ہوئے دفتر کو سیل کردیا۔ کوئی ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہو اس لیے دفتر کے باہر پولیس فورس تعینات کردی گئی۔
مزید پڑھیں:Reaction On PFI Ban پی ایف آئی پر پابندی سے متعلق مسلم تنظیموں کا ردعمل
اس سے قبل انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) اور لوکل کرائم برانچ نے مالیگاؤں کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے اور پی ایف آئی کے ضلعی صدر مولانا سیف الرحمان، رکن محمد سعدین اور آل انڈیا امام کونسل کے ریاستی صدر مولانا عرفان دولت ندوی کو گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ مولانا عرفان دولت ندوی اور محمد سعدین کو مقامی عدالت نے 48 گھنٹوں کیلئے سب جیل میں نظر بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم 48 گھنٹے مکمل ہونے کے بعد کرائم برانچ 107 ایگل کے تحت ناسک روانہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس یہاں کے مختلف علاقوں میں پی ایف آئی سے وابستہ لوگوں سے تفتیش کر رہی ہے۔