اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں کلب کیلینڈر کا اجرأ، کلب کی بے لوث خدمات کا اعتراف - mateen hafeez

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی منفرد و فعال تنظیم "مالیگاؤں کلب" گذشتہ چھ برسوں سے تعلیمی، سماجی و فلاحی کام انجام دے رہی ہے۔ کلب میں ہر شعبے سے منسلک سینکڑوں افراد شامل ہیں۔

مالیگاؤں کلب کیلینڈر کا اجرأ
مالیگاؤں کلب کیلینڈر کا اجرأ

By

Published : Dec 29, 2019, 4:34 PM IST

مالیگاؤں کلب سالانہ کیلینڈر کا اجراء گزشتہ 28 دسمبر کی شب کو اردو میڈیا سینٹر قدوائی روڈ پر عمل میں آیا۔ اس تقریب اجراء کی صدارت معروف صنعتکار رفیق انور نے کی اور نطامت کے فرائض صحافی مختار عدیل نے انجام دی۔


مالیگاؤں کلب کیلینڈر کی رونمائی مہمانان کرام نے کی۔ مہمانان کرام میں سینیئر صحافی انصاری احسان الرحیم، ایڈوکیٹ زبیر احمد انکم ٹیکس، ریسرچ اسکالر عمران شیخ، صنعتکار رفیق انور، احمد اللہ سعودی قونصلیٹ، قاری زبیر اور دیگر شامل تھے۔

مالیگاؤں کلب کیلینڈر کا اجرأ

مالیگاؤں کلب کے فعال رکن مجاہد سلطان نے رسم اجراء کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ موصوف نے کلب کی گزشتہ چھ سالوں کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کلب کے ایڈمن ٹائمز آف انڈیا کے معاون ایڈیٹر متین حفیظ ہیں۔

کلب کی جانب سے مخلتف اسکیمات کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ اس اسکیمات میں امام مؤذن فری میڈیکل، مراٹھی اسپیکنگ کلاسیس، اے پی جے کلام کلاسیس، شجر کاری، کارپوریشن اسکولوں میں سوئیٹر اسکیم کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details